عیسائی برادری معاشرے کے لازمی جزو کے طور پر اسلامی انقلاب کیساتھ کھڑے تھے

تہران، ارنا – ایرانی مسیحی برادری کے سنیئر آرچ بشپ نے کہا ہے کہ عیسائی برادری معاشرے کے لازمی جزو کے طور پر اسلامی انقلاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے اور انہوں نے دفاع مقدس کے موقع پر ایران کی علاقائی سالمیت کا دفاع کیا۔

یہ بات "سیبوہ سرکیسیان" نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام ہر سال مستحکم عزم اور ارادے کے ساتھ اسلامی انقلاب کی کامیابی کو منا رہے ہیں۔
سرکیسیان نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں نے اسلامی انقلاب سے نمٹنے کے لئے بھرپور کوشش کی مگر امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایرانی قوم نے فتح حاصل کرلی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کے دفاع کے لئے امریکہ کی جانب سے حمایت ہونے والے آٹھ سالہ جنگ میں اپنے ملک کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف اسلامی انقلاب کے موقع پر بلکہ مسلط شدہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائی سالمیت کے دفاع میں اپنے کردار ادا کیا۔
ایرانی مسیحی برادری کے سنیئر آرچ بشپ نے کہا کہ ابھی بھی قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی "سید علی خامنہ ای" کی قیادت میں ایرانی عوام مختلف شعبوں میں اعلی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے بانی اسلامی انقلاب اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رہبر معظم اور صدر روحانی اور ایرانی قوم کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =