10 فروری، 2020، 11:58 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83668887
T T
0 Persons
ایران ایک محفوظ ملک، مہربان لوگوں کیساتھ ہے

شیراز، ارنا – غیرملکی بیڈ منٹن کھیلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایران ایک محفوظ ملک ہے جن کے عوام بہت مہربان اور مہمان نواز ہیں.

یہ بات ایرانی صوبے فارس کے شہر شیراز میں منعقدہ عالمی بیڈمنٹن فجر مقابلوں میں حصہ لینے والے ہونے والے غیر ملکی کھیلاڑیوں نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

٭٭ غیر ملکی میڈیا ایران کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں: سلوواکیا کا کھیلاڑی

سلوواکیا کا 23 سالہ کھیلاڑی 'میلان دراتو' نے کہا کہ میں نے 9 سال کی عمر میں اس کھیل کا آغاز کر کے پچھلے تین سالوں کے دوران ڈنمارک میں پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر لی.

انہوں نے کہا کہ شیراز میں بہت سیاحتی مقامات اور عوام کے اچھے سلوک نے ہمیں ایران اور شہر شیراز کا دوبارہ سفر کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ شیراز بہت حسین شہر ہے اور جو کچھ غیر ملکی میڈیا ایران کے خلاف بولتے ہیں سب جھوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایران میں اپنے قیام کے دوران سیکورٹی کے لحاظ سے کوئی مسئلہ نہیں دکھایا ہے اور اس کے علاوہ یہاں کے لوگ بہت مہربان ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ میں کوئی مسئلہ کے بغیر شہر شیراز میں گھومتا پھرتا تھا.

سلوواکیا کے کھیلاڑی نے کہا کہ اپنے دوستوں کو بتاتا ہوں کہ ایران کا ضرور دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا ایران کا پہلا دورہ ہے اور اس ملک کے لوگوں کی اچھی ثقافت سے مزید واقف ہونے کے لیے مجھے ایران کا دوبارہ سفر کرنے کو پسند ہے.

انہوں نے فجر کپ کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ اس مقابلون کا نظم و ضبط بہت اچھا تھا لیکن بد قسمتی سے، بہت سے اچھے بیڈمنٹن کھلاڑی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا چاہتے تھے کیونکہ سوچتے تھے کہ ایران سفر کرنے کے لئے کوئی محفوظ ملک نہیں ہے، ان مقابلوں میں شرکت نہیں کی.

٭٭عالمی فجر کپ مقابلوں کی اچھی کوالٹی تھی: افغان کھیلاڑی

افغانستان کے دو کھیلاڑیوں 'سلمان ایماس و شہاب عینی' جو دوسری مرتبہ کے لیے ایران کا دورہ کر رہے ہیں، نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فجر عالمی کپ کا 19 ویں دورہ، 17 ویں دورہ کی نسبت سے بہتر تھا اور ایران کے خلاف منفی پروپیگندے کےباوجود اس ملک بہت پرامن ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے سائبر اسپیس میں اس شہر کے دلکش مقامات بشمول، حافظ، سعدی، شاہ چراغ (ع) کے مزار اور تخت جمشید کو دکھایا تھا لیکن جب قریب سے ان مقامات کو دیکھ کر ان سے کافی حظ اٹھایا۔

٭٭مجھے ڈرایا تھا، میں خوف سے ایران آئی: امریکی خاتون کھیلاڑی

امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کھیلاڑی ' کریستال پال' نے کہا کہ ایران کا دورہ کرنے سے پہلے مجھ کو ڈرایا تھا اسی لیے میں خوف اور ڈر سے ایران میں آئی.

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جب میں نے قریب سے ایران اور شہر شیراز کو دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ میں نے جو سنا ہے وہ سچ نہیں تھا اسی لیے مجھے پسند ہے کہ ایران کا دوبارہ سفر کروں.

٭٭ان مقابلوں کا معیار بہت اعلی تھا: آئس لینڈ کا کیھلاڑی

آئس لینڈ کا کیھلاڑی 'کاری گونارسون' نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں اور شرکت کرنے والے کھیلاڑیوں کی سطح بہت اچھی تھی.

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2 بار ایران کا دورہ کیا ہے اور انہوں نے شیراز کے خوبصورت شہر میں سیکورٹی کے لحاظ سے کوئی مسئلہ نہیں دیکھا ہے اور سب کچھ ٹھیک تھا.

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے ان مقابلوں میں شکست کھایا لیکن بہت سے تجربات حاصل کرکے اس شہر کے شیراز کے تاریخی پرکشش مقامات سے بھی لطف اٹھایا.

تفصیلات کے مطابق 29ویں عالمی بیڈمینٹن فجر کپ مقابلوں کا 14 ملکی اور غیر ملکی ٹیموں کی شرکت کے ساتھ 4 سے 8 فروری تک شیراز میں انعقاد کیا گیا.

منعقدہ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ پاکستان، بھارت، افغانستان، کینیڈا، میکسیکو، امریکہ، بیلجیم، بلغاریہ، سلوواکیہ، آسٹریا، آئس لینڈ، عراق اور یوکرائن کی ٹیموں نے حصہ لیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .