تھائی لینڈ فائرنگ حادثہ، ایرانی کی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

 تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تھائی لینڈ کے حالیہ فائرنگ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سید عباس موسوی نے تھائی لینڈ فائرنگ حادثے کے نتیجے میں دسیوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تھائی لینڈ کے عوام اور حکومت بالخصوص جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کیلئے طلب عافیت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز کے دوران تھائی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع علاقے نکون راچا سمیا کے ایک شاپنگ مال میں ایک فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 31 زخمی ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =