9 فروری، 2020 7:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83668135
0 Persons
ایران میں 70 کروڑ ڈالر جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ زراعت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں جڑی بوٹیوں کی برآمدات 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار "حسین زینلی" نے اتوار کے روز اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تیار ہونے والی جڑی بوٹیوں کی ادویات کے 80 فیصد کا حصہ صنعت، خوراک اور ادویات کے شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور ان کو اور زیادہ برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

زینلی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 570 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برامدات ہوئی جس میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایران میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 30 کروڑ ڈالر سے زائد زعفران کی برآمدات

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران ایران میں 404 ٹن زعفران کی پیداوار ہوئی ہے اور گزشتہ 9 مہینوں کے دوران بھی 186 ٹن زغفران کی برامدات ہوئی جن کی مالیت کی شرح 351 ملین ڈالر کی ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 90 فیصد زعفران کا حصہ ایران میں تیار کیا جاتا ہے۔

دنیا میں کاشت کیے جانے والے زعفران کے 122 ہزار ایکڑ پر محیط زمینوں  میں سے تقریبا 115 ایکڑ کا تعلق ایران سے ہے۔

ملک میں زعفران کی پیداواری کی سطح میں اضافہ ہوتا جار رہا ہے اور سالانہ 5 ہزار ایکڑ کے رقبے پر میحط زمینوں میں زعفران کشت کی جاتی ہے۔

دیگر ممالک میں ہر ایکڑ کے رقبے پر محیط زمینوں میں کاشت کیے جانے والے زعفران کی خالص پیداواری 4 کلوگرام کی ہے جبکہ ایران میں اس کی مقدار 20 کلوگرام کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، زعفران پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور رواں سال کے دوران، ایران میں 74 ٹن زعفران جن کی شرح مالیت کے لحاظ سے 78 ملین ڈالر کی ہے کو دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔

ایران میں رواں سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران، 40 ممالک سے زائد زعفران کو برآمد کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر برآمدات کا حصہ سپین، ویتنام، قطر اور متحدہ عرب امارات کا ہوتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =