اٹلی کی ایرانی صوبے گلستان میں بجلی پاور پلانٹ بنانے میں سرمایہ کاری

گرگان، ارنا-   ایرانی صوبے گلستان ویسٹ مینجمنٹ تنظیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایک اطالوی کمپنی، صوبے کے کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے بجلی پاور پلانٹ کی تعمیر میں 35 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔

 ان خیالات کا اظہار "محسن سمیعی" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بجلی پارو پلانٹ کی تعمیر کیلئے باقی اخراجات جو 20 ملین یورو پر مشتمل ہیں، کو ایرانی حکومت کی فراہمی کرے گی۔

سمیعی نے کہا کہ اس منصوبے میں اطالوی کمپنی کی 20 سالہ شراکت داری ہوگی جو پارو پلانٹ کی تعمیر سمیت اس کی دیکھ بھال بھی شامل ہوگی۔

صوبے گلستان ویسٹ مینجمنٹ تنظیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس پاور پلانٹ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی آب و ہوا اور صوبے میں پیدا ہونے والے کوڑے کرکٹ کی نوعیت کے مطابق ہے اور یہ کسی بھی قسم کی کوڑے کو صاف اور اس سے توانائی پیدا کر سکتی ہے۔

سمیعی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تکنیکی اور مالی جائزہ کا ابتدائی اجلاس گزشتہ روز انعقاد کیا گیا جس میں اطالوی کمپنی کے ڈائریکٹرز، نائب ایرانی وزیر مملکت، صوبے گلستان کے میونسپلٹی کے سربراہ، گورنر اور دیگر عہدیداروں نے حصہ لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پاور پلانٹ کی تعمیر آئندہ 15 مہینوں تک مکمل ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبے گلستان میں روزانہ 850 سے 900 ٹن تک مختلف قسم کے کوڑا کرکٹ پیدا کیے جاتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =