ایران کی بنیادی خلیوں کے شعبے میں علاقے کی پہلی پوزیشن

 تہران، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے سائنسی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنسی اور تجارتی لحاظ سے بنیادی خلیوں کے شعبے میں علاقے کی پہلی پوزیشن پر کھڑا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے اتوار کے روز بنیادی خلیوں کے شعبے میں  علم پر مبنی تیار ہونے والی 26مصنوعات کی رونمائی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی خلیوں کی کمرشلائزیشن ایک اہم موضوع ہے جس پر حکومت نے خصوصی توجہ دی ہے اور اس حوالے سے ایرانی محکمہ صحت کے تعاون سے کام جاری ہے۔

 ستاری کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے ذریعہ بنیادی خلیوں کے میدان میں منظور شدہ مصنوعات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس شعبے میں علم پر مبنی کمپنیوں کی تعداد 100 کمپنیوں تک بڑھ گئی ہے، جو بنیادی خلیوں کے شعبے میں ایک قابل ذکر تعداد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک کے اندر بنیادی خلیوں سے متعلق 7 کالجز موجود ہیں اور اسی طرح بنیادی خلیوں کے نئے طریقے ہیں جو اخراجات کو کم کرتے ہیں اور ایسے نئے علاج پیش کرتے ہیں جو مریضوں اور طبی سائنس کے مستقبل کلیے زیادہ قابل رسائی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =