6 ہزار صحافی ایران میں یوم آزادی کی ریلیوں کی کوریج دیں گے

تہران، ارنا- 6 ہزار ملکی اور غیر ملکی صحافی اور فوٹو گرافرز، 11 فروری کو ایران میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلیوں کی کوریج دیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار اسلامی تشہیر کونسل کے نائب سربراہ "نصرت اللہ لطفی" نے اتوار کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان صحافیوں میں سے 300 غیر ملکی ہیں اور 2800 ایرانی صحافی اور فوٹوگرافرز بھی دارالحکومت تہران کی ریلیوں کی کوریج دیں گے اور باقی دیگر صحافی ملک بـھر کے مختلف صوبوں میں اس عظیم الشان دن کی ریلیوں کی کوریج دیں گے۔

لطفی نے مزید کہا کہ 11 فروری کی عظیم الشان ریلیوں کو تمام  سرحد پار ایرانی نیٹ ورکس سمیت قومی و صوبائی چینلز لائیو نشر کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیز 100کے قریب غیر ملکی میڈیا اور بہت سارے دوسرے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن بھی خبروں کی نشریات کے لئے تیار ہیں اور ریلیوں کے راستوں سمیت آزادی اسکوائر میں حاضر ہوکر رپورٹ کریں گے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے 11 فروری 1979ء میں حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوگئی اور اسی دن کے مناسبت سے ہرسالہ ایران بھر میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =