9 فروری، 2020 3:58 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83667802
0 Persons
پاکستانی وزیراعظم کا ایران سے تعلقات کی اہمیت پر زور

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر سے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "رحیم خان قریشی" نے نومبر کے مہینے کے دوران ایران میں تعنیات پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر مقرر کیا گیا اور وہ ایران آنے سے پہلے حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام سے ملاقات کر رہے ہیں۔

قریشی نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان نے ایران کیساتھ دیرینہ اور تاریخی تعلقات کے پیش نظر باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قریشی نے حالیہ دنوں میں پاکستانی صدر"عارف علوی" کیساتھ ایک ملاقات میں ایران میں اپنے فرائض کو سرانجام دینے سے متعلق منصوبوں پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نئے سفیر 14 فروری کو ایران پہنچیں گے۔ ایران میں تعینات  سابق خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود، 4 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =