ایران میں یوریشیا کیساتھ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

تہران، ارنا – یوریشیا یونین معاہدے کے نفاذ کے بعد سے غیر ملکی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے.

ان خیالات کا اظہار ایرانی کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور "حسین کاخکی" نے آج بروز اتوار ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ ایران اور یوریشیا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے یوریشیا کو ایرانی برآمدات کی شرح 347 ملین ڈالر اور درآمدات کی شرح 655 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے.

کاخکی نے کہا کہ اب یوریشیا میں کلیدی کردار ادا کرنے کا ایک اچھا موقع ہے اور ہمیں ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی مناسب صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =