چائنہ انٹرنیشنل ریڈیو کی ایرانیوں کے اظہار ہمدری کی تعریف

بیجنگ، ارنا - چائنہ انٹرنیشنل ریڈیو نے چینی حکومت کے ساتھ مقیم ایرانی شہریوں کی ہمدردی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ یقین رکھیں کہ ہم کامیاب ہوں گے.

چین میں مقیم ایرانی شہریوں نے سوشل میڈیا میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کے لیے متعدد  شارٹ ویڈیوز جاری کر کے چینی حکومت سے اس مرض کے سامنے مزاحمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے متعدد عہدیداروں بشمول وزیر خارجہ، چین میں تعینات ایرانی سفیر اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے چینی عوام سے کورونا وائرس سے لڑنے کی اپیل کی ہے۔

یہ مرض چین کے علاوہ 30 اور ممالک بشمول امریکہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان ، کینیڈا اور فرانس میں بھی پھیل چکاہے.

چین کے قومی صحت کمیشن اور چین کی وزارت خزانہ نے اس مرض سے لڑنے کیلیے 8.74ارب ڈالر بجٹ کو مختص کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق کے مطابق، چین میں خطرناک وائرس کورونا کے مرض سے دنیا میں مبتلا افراد کی تعداد 37 ہزار اور 252ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 813ہوگئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =