علم کی بنیاد پر کمپنیوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی: نائب ایرانی صدر

شہر کرد، ارنا - نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور تکنیکی امور نے کہا ہے کہ ایران میں علم کی بنیاد پر کمپنیوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی.

یہ بات سورنا ستاری نے گزشتہ روز شہر کرد کے امام جمعہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ قریب مستقبل میں ایرانی علم کی بنیاد پر کمپنیوں کی تعداد کو 5000تک پہنچیں گے اور اس کے علاوہ ملک میں کئی ہزار اسٹارٹ اپ موجود ہیں۔

ستاری نے پابندیوں کے دوران علم کی بنیاد پر کمپنیوں کی اہمیت یک حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں نے  ایران مخالف پابندیوں کو بائی پاس کرنے میں موثر کردار اداکیا ہے.

عشرہ فجر کے آٹھواں دن میں شہر کرد میں نائب ایرانی صدر سورنا ستاری کی موجودگی میں 4تکنیکی منصوبے کی رونمائی کی گئی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =