رواں سال کے دوران 80 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا رخ کرلیا

قم، ارنا- ایرانی وزیر برائے ثقافت، دستکاری اور سیاحتی صنعت نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدایی 10 مہینوں کے دوران، 80 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا رخ کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی اصغر مونسان" نے ہفتہ کے روز قم کے مدارس کے نائب سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حالیہ واقعات نہ ہوتے تو ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔

مونسان نے کہا کہ عالمی سیاحتی صنعت میں ایران کا حصہ مالیت کے لحاظ سے 7۔11 ارب ڈالر ہے جس میں اضافہ ہونے کی صلاحتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کمی کی وجوہات میں سے ایک چین میں کرونا وائرس کی پھیلاو ہے۔

مونسان نے کہا کہ سیاحتی صنعت میں ایران کی اتنی صلاحتیں ہیں کہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کمی سے اسے ایسا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

 انہون نے مزید کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینا، ایرانی وزرات ثقافت کے مقاصد میں سے ایک ہے ور اس حوالے سے عر اق کیساتھ تعمیری معاہدے طے پائے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =