8 فروری، 2020 3:51 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83666196
0 Persons
ایران کو اب تک 2020 اولمپک کھیلوں کا 41 کوٹہ مل چکا ہے

کرمانشاہ، ارنا – قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب تک ٹوکیو میں 2020 اولمپک کھیلوں کا 41 کوٹہ حاصل کر لیا ہے جو امید ہے آنے والے دنوں میں مزید کوٹہ حاصل کریں.

یہ بات سید رضا صالحی امیری نے آج بروز ہفتہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ٹوکیو میں 2020اولمپک مقابلوں میں ہم کوٹے اور کارکردگی کے لحاظ سے پہلے سے بہتر ہوں گے.

صالحی امیری نے کہا کہ2020اولمپک مقابلوں میں بہترین نتیجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام قابلیتوں کو بروئے کار لائیں گے.

انہوں نے کہا کہ اب تمام اسپورٹس فیڈریشنز اس بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لئے تیاری کر رہی ہیں اور یقینی طور پر آنے والے دنوں میں ہمیں اولمپکس کی شرکت کے لئے مزید کوٹہ ضرور مل جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =