شامی آزادی اور خودمختاری کے احترام کے فریم ورک کے اندر تعاون پر تیار ہیں: ظریف

تہران،ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شامی امور سے ایک ملاقات میں سیاسی طریقوں کو شامی مسئلے کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کی آزادی، قومی سالیمت اور خودمختاری کے احترام کے فریم ورک کے اندر تعاون پر تیار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" آج بروز ہفتہ کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے "گیر پترسون" سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں دونوں فریقین نے شام کی تازہ تریں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سیاسی طریقوں کو شامی مسئلہ کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کی آزادی، قومی سالیمت اور خودمختاری کے احترام کے فریم ورک کے اندر تعاون پر تیار ہیں۔

اس موقع پر پترسون نے شامی مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا اظہار کردیا اور دیگر باہمی دلچسبی امور پر گفتگو کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندہ، دورے ایران کے موقع پر دیگر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور شامی مسئلہ سے متعلق بات چیت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =