ایران اور پاکستان کے درمیان مواصلات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا فروغ

اسلام آباد، ارنا – ارنا – ایران اور پاکستان نے مواصلات اور ٹیکنالوجی سے متعلق پہلے مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوران اس شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

ایران اور پاکستان کے درمیان پہلے مشترکہ ورکنگ گروپ کا گزشتہ 2 دنوں کے دوران اسلام آباد میں واقع پاکستان کی وزارت مواصلات اور ٹیکنالوجی میں انعقاد کیا گیا.

اس نشست میں ایرانی وفد کو 'سید ستار ہاشمی' اور پاکستانی وفد کو 'شعیب احمد صدیقی' قیادت کر رہے تھے.

اس نشست کے آغاز میں ایران اور پاکستان کی خصوصی کمیٹوں کے سربراہوں نے اپنے ممالک کی صلاحیتوں کا تعارف کر کے دوطرفہ تعاون کی ترقی پر زور دیا۔

ان کمیٹوں کا مقصد مواصلات اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لینا تھا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =