8 فروری، 2020 12:19 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83665660
0 Persons
ایران اور پاکستان کا دفاعی تعلقات کے فروغ پر زور

اسلام آباد، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر اور پاکستان کی دفاعی پیداوار کی وزیر نے دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرے بنانے پر زوردیا.

سید محمد علی حسینی نے آج بروز ہفتہ اسلام آباد میں محترمہ خاتون زبیدہ جلال کے ساتھ ملاقات کر کے علاقائی، بین الاقوامی اور دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اس موقع فریقین نے سرحدی تعاون، وفدوں کے تبادلہ اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی.

پاکستانی وزیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں.

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سفیر نے حالیہ دنوں میں  پاکسانی وزیر داخلہ اور پاکستان فوج کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی امور کی توسیع پر زور دیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =