پاکستان کا ایران کیساتھ مشترکہ سنیما پروڈکشن کا خواہاں

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ایرانی عوام کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ سنیما پروڈکشن میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات "فردوس عاشق اعوان" نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ثابت کردیا کہ کبھی بھی کوئی ملک کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور صرف اپنے رہبر معظم کو پیروی کرتے ہیں۔
عاشق اعوان نے اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات صرف پڑوسی کی مبنی پر نہیں بلکہ مشترکہ زمینی سرحدوں کے علاوہ دونوں عوام کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ایران کے ساتھ ثقافتی تعلقات بڑھانا اور سنیما اور ٹی وی کی فلموں کے پروڈکشن کی حمایت کے لئے پر عزم ہے۔

ایرانی فلم سازوں کی تعاون کیلئے دعوت
پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ایرانی فلم سازوں کو اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کی مبنی پر مشترکہ فلموں کے پروڈکشن کی دعوت دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فلمیں بہت ہی عالمی فیسٹیولز میں شرکت کرکے ایوارڈز سے نوازا کئے جاتے ہیں لہذا ہم سمیت پاکستانی فلم ساز ایرانیوں کے تجربات کے تبادلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
عاشق اعوان نے کہا کہ ایرانی فلمیں اس ملک کی ثقافت اور اقدار کی مبنی پر بنی جاتی ہیں اسی وجہ سے پاکستانی فلم ساز اپنے ایرانی ہم منصبوں سے مفید اور تعمیری چیزیں سیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزارت اطلاعات اور قومی ورثہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کسی بھی باہمی تعاون کو فروغ کے لئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف ایرانی حکومتوں کے دوران ایران کا دورہ کرکے مختلف شعبوں میں اس کے عوام بالخصوص خواتین کی کامیابیوں کا نظارہ کیا ہے۔
انہوں نے بعض ممالک کے ایران مخالف موقوفوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام وفادار ہیں جنہیں کوئی بھی ملک کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور دنیا بھر میں ان کی طرح موجود نہیں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =