8 فروری، 2020 9:34 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83665240
0 Persons
چین کا طبی ماسک بھیجنے پر ایران کا شکریہ

بیجنگ، ارنا – چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چین کو طبی امداد بھیجنے پر ایران کا شکریہ اداکیا.

یہ بات خاتون 'ہواچھن ینگ' جمعہ کو بیجنگ میں ایک آن لائن پریس انٹرویو کے دوران کہی.

انہوں نے چین کو طبی امداد خاص طور پر طبی ماسک بھیجنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے پیغام کہ،چین نے وائرس کورونا پر قابوپانے کے لیے موثر اقدامات اٹھایا ہے، کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کی ایک علامت قرار دیا.

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں ایران کے اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا تھا.

ایران نے اب تک 3 ملین طبی ماسک چین کے لیے فراہم کر کے چین کو مزید طبی امداد بھیجنے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے.

چینی عہدیدار نے کہا کہ ایران کے علاوہ 20 اور ممالک بشمول پاکستان، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ، فرانس اور جرمنی چین کے لیے متعدد طبی امداد کو فراہم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق، چین میں خطرناک وائرس کورونا کے مرض سے دنیا میں مبتلا افراد کی تعداد 31 ہزار ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 638ہوگئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =