7 فروری، 2020 2:48 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83664646
0 Persons
پاکستان میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے شہر لاہور میں ایرانی ثقافتی قونصل خانہ کے زیر اہتمام میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں سفارتکاروں اور پاکستانی عہدیداروں نے حصہ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ سے متعلق ایک تقریب کا جمعرات کے روز پاکستانی صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں واقع "پی سی" ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

 اس تقریب میں پاکستان کے سیاسی، ثفافتی اور مذہبی شخصیات سمیت لاہور میں تعینات ایرانی سفارتکاروں اور دینی رہنماوں، میڈیا والوں، تاجروں اور دیگر طبقوں سے متعلق افراد نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے ایرانی ثقافتی قونصلر اور تقریب میں شریک دیگر افراد کو اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر لاہور میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر "محمدرضا ناظری" نے اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کو مبارکبارد دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے انقلاب کے بعد مختلف شعبوں میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر بھی کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہرسالہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے متعلق خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =