ایران کی سٹیل برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ 10 مہینوں کے دوران 50 لاکھ ٹن سے زائد سٹیل مصنوعات کی برامدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں سٹیل تیار کرنے والی بڑی فیکٹریوں نے رواں سال کے گزشتہ 10 مہینوں کے دوران 50 لاکھ 884 ہزار 130 ٹن سٹیل مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

 اس کے علاوہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران ملک کے اندر سٹیل کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی عرصے کے دورن 20 لاکھ 728 ہزار ٹن سٹیل مصنوعات کی پیدوار ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران ایراان میں 823 ہزار ٹن سپنج لوہے کی برمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 91 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی عرصے کے دوران میں 21 ملین 433 ہزار ٹن سپنج لوہے کی پیداوار ہوئی ہے جس میں گزشتہ کے مقابلے میں 97 فیصد کا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں سٹیل مصنوعات کی درآمدات میں بھی قابل قدر کمی نظر میں آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =