ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد بجلی پیدواری صلاحیت 12 گنی ہوگئی ہے

تہران، ارنا- ایرانی وزیر توانایی نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں ملک کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ملک میں بجلی پیداواری کی صلاحیت 12 گنی ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے جمعرات کی رات ایرانی سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے بجلی گھروں کی نصب شدہ صلاحیت میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ہماری نصب شدہ صلاحیت 88 ہزار میگا واٹ سے زیادہ تک پہنچ جائے گی۔

اردکانیان نے کہا کہ 2019ء میں دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں کو بجلی کی دستیابی سے متعلق رپورٹ شائع ہوگئی جس کے مطابق براعظم افریقہ کے شہری علاقوں میں لوگوں تک بجلی رسائی کا 79 فیصد ہے اور دیہی علاقوں میں 35 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن مشرق وسطی میں لوگوں تک بجلی کی رسائی شہری علاقوں میں 98 فیصد اور دیہی علاقوں میں 78 فیصد ہے۔

ایرانی وزیر توانایی نے مزید کہا کہ دنیا میں بجلی تک شہری علاقوں کی رسائی 96 فیصد اور دیہی علاقوں میں 97 فیصد ہے، لیکن ایران میں شہری اور دیہی علاقوں تک بجلی کی 100 فیصد رسائی ہے جو کہ دنیا کی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مخالف امریکی معاشی پابندیوں کے باوجود ہم نے بغیر رکاوٹ کے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =