پاک ایران کا فوجی اور سرحدی سکیورٹی تعاون کے فروغ پر زور

 اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فوج کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کیساتھ ایک ملاقات میں فوجی، سیکورٹی اور سرحدی سلامتی  کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "سید علی حسینی" نے آج بروز جمعرات کو روالپندی میں لیفٹینٹ جنرل "ندیم رضا" سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے سرحدوں کے انتظام سمیت فوجی اور سرحدی سیکورٹی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

 اس موقع پر حسینی اور جنرل ندیم رضا نے علاقائی مسائل اور تبدیلیوں سمیت خطے میں بدامنی کی وجوہات کا جائزہ لے کر مشترکہ سرحدوں پر باڑ لگانے کے بعد سرحدوں میں سلامتی کی تقویت اور دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت میں کمی پر خوشی کا اظہار کردیا۔

اس کے علاوہ پاکستان فوج کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے جنوبی ایشیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق ایران کی تعمیری موقف سمیت کشمیری عوام کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا۔

ایرانی سفیر نے بھی مشترکہ سرحدوں پر باڑ لگانے کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے علاقائی تبدیلیوں اور اسلامی یکجہتی کی تقویت میں اسلام آباد کے فعال کردار کی حمایت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی سفیر نے گزشتہ مہینے کے دوران بھی پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے خطی مسائل سمیت باہمی سرحدی اور سیکورٹی مسائل پر گفتگو کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =