ایران کی آگ مزاحم سٹیل کی پیداوار میں دنیا کی پانچویں پوزیشن

شہرکرد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران، آگ مزاحم سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں دنیا کی پانچویں پوزیشن پر کھڑی ہے۔

یہ بات ایرانی وزیربرائے صنعت، تجارت اور کان کنی "رضارحمانی" نے جنوبی مغربی صوبے چہارمحال و بختیاری میں ایسی مصنوعات کی تیاری کرنے والی "سفید دشت زاگرس" فیکٹری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، جاپان، بھارت اور چین کے بعد ایران دنیا کا پانچواں ملک ہے جس نے آگ مزاحم سٹیل مصنوعات کے ٹیکنالوجی کا حصول کیا ہے۔

رحمانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آگ مزاحم سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفید دشت زاگرس فیکٹری کی پیدوارای صلاحیت سالانہ 25 ملین ڈالر کی ہے۔

ایرانی وزیر صنعت نے کہا کہ اس فیکٹری کی وجہ سے اس علاقے کے 120 نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی ہوگئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف پابندیاں لگانے کے باوجود پھر بھی اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے ماہرین اور سائنسدانوں کی مہارت کے بل بوتے پر مختلف شعبوں میں انتہایی ترقی کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =