6 فروری، 2020 4:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83663839
0 Persons
ایران میں کیکڑے کی پیداوار 45 ہزار ٹن تک پہنچ گئی

سمنان، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران کیکڑے کی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے اور 25 ہزارٹن کی پیداوار سے 45 ہزار ٹن کی پیداور تک پہنچ گئی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ایرانی ویٹرنری آرگنائزیشن کے نائب سربراہ برائے تشخیص اور علاج " قاسم رضاییان" نے جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کیکڑے کی پیدوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اس کی بیرون ملک کی برآمدات میں بھی قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رضاییان نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ رواں سال کے دوران 9 ہزار ٹن سے زائد خشک دودھ کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی سمندری فوڈ اتھارٹی کے سربراہ نے بھی حالیہ مہینوں کے دوران کہا تھا کہ گزشتہ 9 مہینے کے دوران ایران سے کیکڑے کی برآمدات کی سطح 24 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =