ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 7 فیصد کا اضافہ

ہمدان، ارنا- ایرانی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدایی مہینوں سے اب تک ملک میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "فرہاد دژپسند" نے جمعرات کے روز صوبے ہمدان میں منعقدہ یک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران مصنوعات کی برامدات میں مالیت کے لحاظ سے 3 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ وزن کے لحاظ سے ان میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے 9 ابتدائی مہینوں کے دوران 5۔32 ارب ڈالر سے زائد مصنوعات کو مختلف ممالک میں برآمدات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے 8 ابتدائی مہینوں کے دوران، 55 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کی ہیں۔

اس کے علاوہ ایران میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی سطح 27 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جس میں گزشتے سال کے مقابلے میں 11 فیصد کی کمی دیکنھے میں آئی ہے۔

ملک کی غیر ملکی تجارت سے متعلق تازہ ترین شائع شدہ اعداد وشمار کے مطابق ایران میں رواں سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران، نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی سطح، وزن کے لحاظ  سے 88 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 27 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملک میں اسی عرصے کے دوران، درآمدات کی سطح، وزن کے لحاظ سے 22 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 28 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کی کمی نظر دیکھنے میں آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =