6 فروری، 2020 1:29 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83663593
0 Persons
پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا کام آغاز کیا گیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن نے اپنے کام کا آغار کیا ہے۔

ایرانی انفراسٹرکچر مواصلات کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر "سجاد بنابی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئی سی ٹی ورکنگ گروپ نے اپنے کام کا آغاز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکنگ گروپ نے دونوں ممالک کے مابین انفراسٹرکچر، ریگولیٹری، سائنسی اور مقامی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے کام کا آغاز کیا ہے جس کی سربراہی ایران کے نائب وزیر برائے ٹیکنالوجی و انوویشن "ستار ہاشمی" اور پاکستان کے نائب وزیر مواصلات ڈاکٹر صدیقی نے کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کے میدان میں ایران اور پڑوسی ممالک کا تعاون وزارت مواصلات کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے تا کہ ڈیجیٹل معیشت، ملک کی کل معیشت کے 10 فیصد کے حصے کو حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر ٹیکنالوجی نے حالیہ مہینوں میں دورہ باکو کے موقع پر کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ایران و آذربائیجان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن بھی بہت فعال ہے جس کی باعث اقتصادی تعلقات میں ترقی نظر آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =