ڈیل آف سنچری کے سامنے فلسطینی گروپوں کا اتحاد ضروری ہے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے صدی کی عظیم سازش کےساتھ مقابلے کیلیے فلسطینی گروپوں کے اتحاد اور یکجھتی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا.

محمد جواد ظریف نے آج بروز بدھ فلسطین کے اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں علاقے اور فلسطین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نےامریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
انہوں نے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی جدو جہد کی حمایت کے لیے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکی- صہیونی کے اس شیطانی منصوبے کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا.
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز محمود عباس اور اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 5 =