700 سے زائد ملکی اور غیر ملکی شطرنج کھیلاڑیوں نے کسپین کپ کیلئے اندراج کیا ہے

رشت، ارنا – ایرانی صوبے گیلان کی شطرنج تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہر رشت میں منعقد ہونے والے کیسپین شطرنج کپ میں اب تک 700 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھیلاڑیوں نے اپنی کی شرکت کو یقینی بنایا ہے.

یہ بات کیومرث بیات نے آج بروز بدھ ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایرانی شمالی صوبے گیلان کے شہر رشت میں منعقدہ 18 ویں شطرنج عالمی شطرنج مقابلوں میں ایران سمیت روس، آذربائیجان، آرمینیا، جارجیا، ترکمانستان، ترکی اور عراق سے 700 سے زائد کھیلاڑیوں کی شرکت یقینی ہو گئی ہے.
قابل ذکرہے کہ ان مقابلوں کے سب سے اچھے کھیلاڑی 600 ملین ریال نقد انعام حاصل کر لیں گے
واضح رہے کہ 18 ویں کیسپین عالمی شطرنج مقابلوں کا 12 سے 19 فروری تک شمالی صوبے رشت کے یادگار امام سپورٹ کمپلیکس میں انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =