پاکستان کا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے مالیاتی امور نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور کاروباری تعلقات بڑھانا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع سے استعمال پر زور دیا.

یہ بات "عبدالحفیظ شیخ" نے بدھ کے روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے.
عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے ایران کے اظہار دلچسبی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ سرمایہ کاری اور کاروباری شعبوں میں تعلقات کی توسیع دینے کے لئے پر عزم ہے.
انہوں نے علاقے میں تنازعات کی کمی کے لئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کسی بھی تنازعات تمام ممالک کی معاشی صورتحال کے لئے نقصاں دہ ثابت ہوسکتا ہے.
ایرانی سفیر نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا.

ایران کی ترقیاتی مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت
حسینی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں فیکلٹی آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں منعقدہ نشست میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی مسلسل تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقیاتی مقاصد کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران بھرپور حمایت کے لئے تیار ہے.
انہوں نے ایکو اقتصادی تعاون تنظیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ تنظیم دونوں ممالک کے درمیان کاروباری، سرمایہ کاری، تجارتی اور ٹرانزٹ کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایک سنہری موقع ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل سرحدوں اور متنوع مصنوعات کی بناء پر سرحدی مارکیٹوں قائم کرنا دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اہم کردار ادا کرسکتا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =