گینس بک میں ریکارڈ بنانے میں خطے میں ایران کا دوسرا نمبر

بوشہر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران حالیہ دس سالوں کے دوران گینس بک میں 40 سے زائد ریکارڈ بنانے کے ساتھ علاقائی دوسرا نمبر پر ہے.

یہ بات ایرانی گینس بک میں ریکارڈ بنانے کے مشیر "اشکان دشمن زیاری" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گینس بک میں ریکارڈ بنانے میں متحدہ عرب امارات کے بعد دوسری علاقائی پوزیشن حاصل کرلی ہے.
زیاری نے کہا کہ گینس بک میں ایران کے پہلا ریکارڈ ہخامنشی بادشاہ کے دور سے متعلق ہے جس وقت میں دنیا کی 112 ملین آبادی کے 44 فیصد یعنی 49.5 ملین آبادی ایران کی تھی.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 60 سالوں سے گینس بک میں ریکارڈ بنانے کا آغاز کردیا گیا ہے اور اب تک 600 ہزار ریکارڈ رجسٹرڈ کی گئی ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =