5 فروری، 2020 11:36 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83661792
0 Persons
ظریف کا الجیریائی ہم منصب سے رابطہ، صدی کی ڈیل پر گفتگو

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے الجیریائی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے میں صدی کی ڈیل پر تبادلہ خیال کیا.

محمد جواد ظریف نے آج بروز بدھ الجیریا کے وزیر خارجہ 'صبری بوقدوم' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں جہان اسلام کی آخری صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ صدی کی شرمناک اور بے رحمانہ ڈیل کو مسترد کردیا.

انہوں نے اس سازش کے خلاف عالم اسلام کی یکجہتی اور مستحکم موقف اختیار کرنا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی ضررورت پر زور دیا.

دونوں وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف موثر موقف اپنانے پر اتفاق کیا.

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے صدر' محمود عباس' کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال اور صدی کی ڈیل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امریکی - صہیونی معاہدے کو مسترد کردیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =