5 فروری، 2020 10:35 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83661654
0 Persons
پاکستان کے صوبائی اسپیکر کی جنرل سلیمانی کے قتل کی مذمت

اسلام آباد، ارنا – سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے امریکہ کے دہشتگردی حملے میں عالم اسلام کے عظیم مجاہد کے قتل کی سختی سے مذمت کی.

یہ بات پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر 'حاجی فدامحمد ناشاد' نے منگل کے روز لاہور میں ایرانی قونصل جنرل ' محمد رضا ناظری' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے دشمنان اسلام کی بے جا اور بلا اشتعال ڈرون حملے میں شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہونے والے ایرانی فوج کے جرنیل سردار قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھ درجہ شہادت پانے والوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اسلامی فوج کا عہدہ دار عسکری لباس میں اپنے فرائض کے ادائیگی کی حالت میں جان دیتا ہے تو انہیں شہادت کا درجہ ملتا ہے اور یہ درجہ شہید راہ حق جرنل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء کو نصیب ہوا۔

انھوں نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک دشمنان اسلام کو بدترین انجام تک پہنچائے.

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی اور ثقافتی عہدیداروں کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا.

یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =