4 فروری، 2020 7:47 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83661122
0 Persons
ایران نے فجر عالمی پاورلفٹنگ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

رشت، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے رشت میں منعقدہ پانچویں فجرعالمی پاورلفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پاورلفٹنگ ٹیم نے مجموعی طور پر 10 مختلف تمغے جیت کر 446 پوانٹس کیساتھ ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

ان مقابلوں میں شریک عراق کی ٹیم نے 245 پوانٹس کیساتھ دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ اینڈونیشیا نے بھی 241 پوانٹس کیساتھ تیسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

 واضح رہے کہ پانچویں فجر عالمی پاورلفٹنگ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت آرمینیا، بنگلہ دیش، بوسنیا اور ہرزیگوینا، بلغاریہ، کیمرون، انڈونیشیا، عراق، اردن، کرغیزستان، منگولیا، ناروے اور ترکی کے 34 نمائندوں نے حصہ لیا تھا

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فجرعالمی پاورلفٹنگ مقابلے 2020 المپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =