ایران میں ٹیکنالوجی سرمایہ کاری کی دوسری کانفرنس؛20غیرملکی کمپنیوں کی شرکت

تہران، ارنا - ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کی دوسری بین الاقوامی سمٹ TIM))ایرانی دارالحکومت تہران میں جاری ہے جس میں120 ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے شرکت کی ہے.

یہ بات ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کی دوسری بین الاقوامی سمٹ کے ایک عہدیدار 'میلاد صدر خانلو' نے اس عالمی نشست کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کی اس دو روزہ کانفرنس (Technology Investment Meeting)  میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے حصول کی تلاش میں ہیں.

صدر خانلو نے کہا کہ اس کانفرنس میں 20 غیر ملکی اور 100 ملکی کمپنیاں شریک ہیں.

انہوں نے اس نشست کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 9 ممالک بشمول نائیجیریا، لبنان، سوئٹزرلینڈ، زمبابوے، جرمنی، ترکی، نیدرلینڈ اور بھارت کے سرمایہ کاروں نے حصہ لیا ہے.
یاد رہے کہ اس کانفرنس کا پہلا دور سنہ 2017 ایران کی میزبانی میں منعقد کیا گیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =