4 فروری، 2020 3:30 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83660716
0 Persons
ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار "فرہاد دژپسند" نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہونے کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے 1997ء میں تیل پر عدم انحصار کیلئے بغیر تیل کے اقتصادی لین دین کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

دژپسند نے مزید کہا کہ تیل پر وابستہ آمدنی کے عدم انحصار کیلئے بہت سارے اقدمات اٹھائے گئے ہیں جن میں سے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی، حکومت کے اخراجات کے سب سے بڑا حصے کو پورا کرتی ہیں۔

ایرانی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایرانی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی روک تھام کیلئے دشمن عناصر کی کوششوں کے باوجود رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران، وزن کے لحاظ سے نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =