4 فروری، 2020 2:32 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83660581
0 Persons
ایران میں سی آئی اے کے جاسوس کو سزائے موت کا حکم

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ نے امیر رحیم پور کو امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے جاسوسی کے لیے سزائے موت سنا دی ہے۔

یہ بات ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلامحسین اسماعیلی نے منگل کے روز اپنی 19 ویں پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران میں متعدد امریکی جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کے کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے سی آئی اے کا جاسوس 'امیر رحیم پور' جو ایرانی جوہری معلومات کو امریکی سروس کےلیے فراہم کرتا تھا، کو شناخت اور گرفتاری کے بعد سزائے موت کا حکم دیا اور جلد ہی اس کو پھانسی دی جائے گی.
اس شخص نے امریکی جاسوسی تنظیم (CIA) کے ساتھ تعاون کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کچھ جوہری معلومات کو امریکی انٹیلی جنس کے لیے فراہم کرنے کی کوشش کرتی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =