علم کی بنیاد پر پانچ ہزار کمپنیوں نے روزگار کے 400مواقع کو فراہم کیا

گرگان، ارنا - ایرانی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے گذشتہ چھ سالوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے پارکوں میں علم پر مبنی کمپنیوں کی توسیع کا ذکر کرتے کہا ہے کہ ایران میں موجودہ علم کی بنیاد پر پانچ ہزار کمپنیوں نے روزگار کے 400مواقع کو فراہم کیا ہے.

یہ بات منصور غلامی نے پیر کے روز ایران کے شمالی صوبے گلستان کے شہر گرگان کے امام جمعہ ' آیت الله سیدکاظم نورمفیدی' اور اس صوبے کے گورنر ہادی حق شناس کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

 غلامی نے کہا کہ ایران میں علم کی بنیاد پر پانچ ہزار کمپنیوں سے روزگار کے 400مواقع کی فراہمی کے علاوہ ملک کے لیے 846 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو‏ئی ہے.

انہوں نے ملک میں موجودہ 198 سائنسی مراکز اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے 43 پارکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے فروغ کے باوجود کچھ علم پر مبنی کمپنیوں کو ابھی بھی بین الاقوامی مارکیٹ ہے.

ایرانی وزیر سائنس نے اگرچہ سائنس کے شعبے میں 140 ممالک میں ایران 15 ویں پوزیشن پر ہے لیکن ہماری سہولیات اور انفراسٹرکچر بڑی حد تک پرانی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =