ایرانی اسپیکر کی امریکہ کے سامنے یورپی یونین کے کمزور موقف کی تنقید

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی بدعہدی کے سامنے یورپی یورنین کے کمروز موقف کی تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطی مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی لاریجانی" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ "جوزف بورل" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اورعلاقائی مسائل سمیت دہشتگردی کیخلاف جنگ اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جوزف بورل نے امریکی ہاتھوں قدس فورس کے کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے باہمی اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے تعاون پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

دراین اثنا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی امریکی بدعہدی کے سامنے یورپی یورنین کے کمروز موقف کی تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطی مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوزف بورل نے اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" اور وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =