سامان ٹرانزٹ کیلئے چابہار پورٹ کو اچھی پوزیشن حاصل ہے: بنگلہ دیشی سفیر

چابہار، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات بنگلہ دیش کے سفیر نے کہا ہے آزاد پانیوں تک چابہار پورٹ کی رسائی کی وجہ سے اس بندرگاہ کو سامان ٹرانزٹ کیلئے اچھی پوزیشن حاصل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار بھی اس علاقے میں آسانی سے تجارتی سرگرمیوں کا بند و بست کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق "اف۔م گوسال اعظم سرکار" نے بدھ کے روز چابہار کا دورہ کرتے ہوئے اس پورٹ کی تجارتی اور اقتصادی صلاحیتوں کا قریب سے معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چابہار میں بے پناہ تجارتی اور اقتصادی صلاحیتوں اور مواقع موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کے سفیر نے کہا ہے کہ  بندر گاہ چابہار میں اچھا انفراسٹرکچر، ڈاک اور اسٹریٹجک سامان موجود ہے اور شہید بہشتی پورٹ میں سامان اتارنے اور لوڈ کرنے کا عمل بخوبی انجام دیا گیا ہے۔

اس موقع پر صوبے سیستان و بلوچستان کی پورٹس اینڈ شپنگ تنظیم کے دائریکٹر مینجر "بہروز آقایی" نے کہا کہ شہید بہشتی پورٹ میں سالانہ  80لاکھ ٹن سے زائد سامان اتارنے اور لوڈ کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور سامان ٹرانزٹ میں اس کا اہم کردار حاصل ہے۔

 آقائی نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ میں ہر قسم کے بڑے بحری جہاز لنگرانداز ہوسکتے ہیں اور اس بندرگاہ کو تجارت کی ترقی میں ایک اہم کردار ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں تعینات بنگلہ دیش کے سفیر نے چابہار کے دو روزہ  دورے کے موقع پر اس پورٹ کی سیاحتی، اقتصادی اور ٹرانزٹی صلاحیتوں کا قریب سے جائزہ لیا اور مختلف تجارتی اور اقتصادی اجلاسوں میں بھی حصہ لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =