ایرانی شہروں کو عالمی دستکاری صنعت میں اعلی پوزیشن حاصل

تہران، ارنا-  عالمی کونسل برائے دستکاری صنعت نے ایران کے 3 شہروں اور ایک گاؤں کو بطور عالمی دستکاری صنعت کے شہروں اور گاؤں کے رجسٹر کیا ہے اور اس حوالے سے ایران کو دنیا کی پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کونسل برائے دستکاری صنعت نے حالہ دنوں میں ایران کے 3 شہروں اور ایک گاؤں کو عالمی دستکاری صنعت کی فہرست میں رجسٹر کیا ہے۔

ان شہروں میں سے ایک جنوب مغرب میں واقع صوبے فارس کے شہر شیراز ہے جو دستکاری صنعت کے عالمی شہر کے طور پر چن لیا گیا ہے۔

دوسرا شہر زنجان ہے جو دنیا کے کے عالمی فن "ملیلہ" کے طور منتخب ہوگیا ہے۔

تیسرا صوبے ہمدان کے شہر ملایر ہے جو منبت کے فن سے مزین فرنیچر کے عالمی شہر کے طور پر چن لیا گیا ہے۔

اور چوتھا صوبے گیلان کے قاسم آباد گاؤں ہے جس کو چادر بُننے کے عالمی گاؤں کے طور پر منتخب ہوگیا ہے۔

اب عالمی دستکاری صنعت کی فہرست میں ایران کے 14 شہروں اور گاؤں کو رجسٹر کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے ایران کو دنیا کی پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 48 شہروں اور گاؤں کو عالمی دستکاری صنعت میں رجسٹر کیا گیا ہے جن میں سے 40 شہروں کا تعلق ایشیا 6 شہروں کا تعلق لاطینی امریکہ اور 2 شہروں کا تعلق یورپ سے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے 11 شہر اور 3 گاؤں کو عالمی دستکاری صنعت کی فہرست میں رجسٹر کیا گیا ہے ور اس حوالے سے ایران دنیا کی پہلی پوزیشن پر کھڑا ہے ایران کے بعد چین کی باری آتی ہے جس کے 6 شہروں کو عالمی دستکاری صنعت کی فہرست میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =