3 فروری، 2020 3:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83659125
0 Persons
ظریف کی یورپی یونین کے اعلی سفاتکار سے ملاقات

تہران، ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ نے ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات کی.

 تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے "جوزف بورل" نے آج بروز پیر کو "محمد جواد ظریف" کیساتھ  ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے جوہری معاہدے اور ایران اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات سمیت خطے اور دنیا کی تازہ ترین مسائل سے متعلق بات چیت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوزف بورل، یورپی یونین میں عہدہ سنبھالنے کے بعد، پہلی بار کیلئے ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

وہ دورہ ایران کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سمیت پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =