ایران 11 بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیولوں کا میزبان ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر ثقافت و اسلامی گائیڈنس کے ڈائریکٹر جنرل برائے پرفارمنگ آرٹس نے کہا ہے کہ ایران سالانہ 11 بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیولوں کا میزبان ہے.

یہ بات شہرام کرمی نے اتوار کے روز بین الاقوامی فجر تھیٹر فیسٹیول کی پانچویں مارکٹ کی افتتاحی تقریب میں کہی.
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور بچوں کا بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول ، صوبے کردستان کے شہر مریوان میں اسٹریٹ تھیٹر کا میلہ اور کٹھ پتلی کارنیول ان تہواروں میں سب سے اہم بین الاقوامی فیسٹیولوں میں سے ایک ہیں جو بین الاقوامی کیلینڈر میں بھی درج ہیں.
کرمی نے ایران میں منعقدہ 38 ویں فجر انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا امید ہے کہ اس فیسٹیول میں موجود غیر ملکی میہمان ایرانی ٹھیٹر سے پہلے سے کہیں زیادہ آشنا ہوئیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =