ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، فلسطینی مسئلے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران فلسطینی سرزمین کی فروخت پر عالم اسلام کیجانب سے مضبوط موقف اپنانے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو اپنے ترک ہم منصب "مولود چاووش اوغلو" کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس ٹلی فونک رابطے کے دوران دونوں فریقین نے عالم اسلام کے اہم ترین مسائل بالخصوص فلسطینی مسئلِے اور صدی کی ڈیل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فلسطینی سرزمین کی فروخت پر عالم اسلام کیجانب سے مضبوط موقف اپنانے پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناجائر صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا۔

وائٹ ہاوس میں منعقدہ اس تقریب میں فلسطین کے کسی نمائندے کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جب کہ تقریب میں عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے شرکت کی۔

 اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے 1967 سے پہلے کی حد بندی کے ساتھ ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیے جانے والے نام نہاد امن منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے جب کہ فلسطین کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے اندر دارالحکومت بنانے کی اجازت ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =