ایران نئے عراقی  وزیر اعظم کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی آزادی، خودمختاری، قومی سالمیت اور جمہوریت کے تحفظ کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے"محمد توفیق علاوی" کو بطور عراق کے نئے وزیر اعظم کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار سید "عباس موسوی" نے اتوار کے روز عراق کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے محمد توفیق علاوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ نئے کابینہ کی تشکیل سے عوام کی حقیقی خواہشات اور عراق کی اعلی مذہبی رہنماؤں کو مستحکم اور اہم علاقائی عراق بنانے کے لئے پورا کرسکتا ہے۔

موسوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، عراق میں اس حساس صورتحال سے گزرنے اور مشکلات کو پس پشت ڈالنے کیلئے عراقی حکومت اور عوام کیساتھ تعاون پر تیار ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی صدر "برہم صالح" نے محمد توفیق علاوی کوعراق کے نئے وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے  انہیں کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =