ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد قومی ڈیموں کی تعداد میں 10 گنا کا اضافہ

تہران، ارنا – ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کے ابتدائی دوران میں 19 ڈیموں جن کا حجم 13 ارب اور 404 ملین میٹرکیوبک تھے، پر کام ہوگئے تھا اور اب اسلامی انقلاب کی فتح کی 41 ویں برسی کے موقع پر 9.5 گنا کے اضافے کے ساتھ ملک میں ڈیموں کی تعداد 181 ہے جس کے ذخائر کی گنجائش 52 ارب اور 376 ملین مکعب میٹر ہے۔

ایرانی وزارت توانائی کے مطابق ، 2013 میں ملک میں 14 ارب اور 155 ملین مکعب میٹر ذخائر کی گنجائش کے حامل 37 ڈیم بنائے جا چکے ہیں۔
جب ایرانی صدر حسن روحانی نے اقتدار سنبھالا تو ، ملک میں 144 ڈیم بنائے گئے ، اور 4 سال بعد ڈیموں کی تعداد 169 ہوگئی اور 2019 کے جنوری میں بھی ، ملک میں ڈیموں کی کل تعداد 172 ہوگئی۔
صدر روحانی کے انتظامیہ سے پہلے ایران کے ڈیموں کے ذخائر کی گنجائش 47 ارب اور 463 ملین مکعب میٹر تھی جن کی پہلی صدارتی مدت کے بعد ، ان کا حجم بڑھ کر 51 ارب اور 300 ملین مکعب میٹر ہوگیا۔
گذشتہ سال کے دوران ایران ڈیموں کے ذخائر کی گنجائش 52 ارب اور 348 ملین مکعب میٹر تک بڑھ گئی ہے۔
بڑے ڈیموں پر بین الاقوامی کمیشن (ICOLD) کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران ڈیم کی تعمیر کے لحاظ سے خطے میں دوسرا اور دنیا میں 17 ویں نمبر پر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =