2 فروری، 2020 1:05 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83657178
0 Persons
ایرانی صدر اور کابینہ کی بانی انقلاب سے تجدید عہد

تہران، ارنا – ایرانی صدر اور ان کی کابینہ نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر عظیم ایرانی رہنما کی خواہشات کے ساتھ تجدید عہد کی.

حسن روحانی نے اتوار کے روز اسلامی انقلاب ایران کی 41 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے دوسرے دن میں 'تہران' میں واقع بانی انقلاب اسلامی 'حضرت امام خمینی (رہ)' اور شہدائے انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضر ہوكر اس عظیم بانی كو خراج عقیدت اور تحسین پیش كیا.

ایرانی صدر اور ان کی کابینہ نے اس موقع پر امام خمینی (رح) اور ان کے قریبی ساتھی اور سابق صدر آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی مرحوم کے مقدس مزار سمیت شہدائے انقلاب میں حاضر ہوکر شہدا کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =