2 فروری، 2020 11:27 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83656951
0 Persons
ایران کا علاقے میں امن اور استحکام کی واپسی کا خیرمقدم

تہران، ارنا – ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے شام کی مکمل حمایت کے تسلسل پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی علاقائی سالمیت اور قومی حکمرانی کو فروغ اور علاقے کی امن اور سلامتی کی واپسی کے لئے کسی بھی اقدامات کا خیر مقدم کر رہا ہے.

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے ہفتہ کے روز ایران میں تعینات شامی سفیر "محمود عدنان" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے امریکہ کے ذریعہ جنرل سلیمانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی نے شام دہشتگردوں سے مقابلے میں اہم کردار ادا کیا.
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ دونوں ممالک کے درمیان نمائندوں کے تبادلوں کا خواہاں ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دہشتگردوں کی موجودگی کے نتیجے میں ادلیب کا بحران حل اور یہ صوبہ شامی قومی حکمرانی کو واپس ہوگا.
شامی سفیر نے کہا کہ بے شک جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے میں مزاحمتی فرنٹ کا کردار کمزور نہیں ہوگا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کردیا کہ تمام بحرانوں کو موقع میں تبدیل کرسکتا ہے.
عدنان نے قائد اسلامی انقلاب کے تعمیری کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مسائل کے سامنے کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ عالمی اور سیاسی میدان میں کامیاب ہے.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور عالمی تبدیلیوں، مشترکہ مسائل سمیت سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =