1 فروری، 2020 9:28 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83656373
0 Persons
ایران اور افغانستان کا تعاون کے فروغ پر زور

کابل، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ نے افغان قومی سلامتی مشیر کیساتھ ایک ملاقات میں کابل اور تہران کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق  "ابراہیم طاہریان" نے ہفتہ کے روز "حمد اللہ محب" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے افغانستان اپنے مفادات اور خارجہ پالیسی کی واضح تعریف کی بنیاد پر اپنے ہمسایہ ممالک سے آزادانہ تعلقات استوار کرتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس اصول کی روشنی میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ افغانستان کے دوسرے ہمسایہ ممالک بھی اسی رویے کا اپناتے ہوئے افغانستان سے تعلقات کا تعین کریں گے۔

 اس موقع پر طاہریان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان حکومت کی قیادت میں افغان امن عمل کا حمایت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف افغان انٹرا افغان ڈائیلاگ سے افغانستان میں قیام امن و استحکام آئے گا۔

طاہریان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان سے تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی نمانئدہ نے اس سے پہلے افغانستان کے سابق صدر "حامد کرزای" سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت افغان عمل سے متعلق بات چیت کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =