ایران میں ارمنی برادری کا بانی اسلامی انقلاب کو خراج عقیدت پیش

 تہران، ارنا-  ایران میں رہائش پذیر ارمنی برداری کی آرچ بشب "ماشتوتس خاچاطوریان" اور "سرکیس خسرویان" کی قیادت میں بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار میں حاضری دے کر ان کیساتھ خارج عقیدت پیش کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ اور یکم فروری کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کی ایران آمد کی مناسب سے ارمنی برداری کے اسکولوں اور گرجا گھروں کی گھنٹیاں بجادی گئیں۔

 ایران میں ہرسالہ یکم فروری کے موقع پر ملک کے اعلی حکام بانی اسلامی انقلاب کے مزار میں حاضری دے کر ان کیساتھ خراج عقدیت پیش کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں آج سنیچر 12 بہمن مطابق یکم فروری سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوگئیں.

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =