نیا تجارتی میکانزم ایران کو ادویات کی فروخت کی ضمانت دیتا ہے: سوئٹزرلینڈ

لندن، ارنا – سوئٹزرلینڈ کی وزارت اقتصادیات کے سربراہ برائے معیشتی امور نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں ایران اور سوئس کے درمیان نیا تجارتی میکانزم کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میکانزم ایران کو ادویات کی فروخت کی ضمانت دیتا ہے.

یہ بات اروین بولینگر نے آج لندن میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے زرعی مصنوعات اور ادویات کے تبادلے کے لیے ایران اور سوئس کے درمیان نئے تجارتی میکانزم کے قیام کے حوالے سے کہا کہ بہت سی کمپنیوں نے اس میکانزم کے استعمال پر دلچسبی کا اظہار کیا ہے.
سوئس کے اس عہدیدار نے بتایا کہ جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے بعد بینکوں اور کمپنیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرنا مشکل ہوگیا ہے.
انہوں نے کہا کہ کہا کہ یہ میکانزم دو سال قبل یورپی ممالک کے ذریعہ قائم کردہ 'انسٹیکس' مالیاتی نظام سے مختلف ہے۔
اروین بولینگر نے اس اقدام کو ایران اور امریکہ کے ساتھ سوئس حکام کی مشاورت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =